لاہور گھر میں آگ لگنے سے 4 بچے جھلس کر جاں بحق

گرین ٹاؤن کے علاقے میں گھر میں سلنڈر دھماکے سے 2 بچوں سمیت تین افراد جھلس گئے

آگ لگنے کا واقعہ اچھرہ کے علاقے میں پیش آیا، وزیراعلیٰ نے تحقیقات کا حکم دے دیا (فوٹو: اسکرین گریب)

اچھرہ کے علاقے میں گھر میں آگ لگنے کے واقعے میں 4 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے اچھرہ کے ایک گھر میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس میں جھلس کر 4 بچے جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بچوں کی لاشوں کو ریسکیو کرکے اسپتال منتقل کیا۔


جاں بحق ہونے والے بچوں میں نور فاطمہ ، ایمان فاطمہ، اسماعیل اور ابراہیم شامل ہیں۔

دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اچھرہ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ا نہوں نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے افسوس ناک واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

دریں اثنا لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے بعد گھر میں آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرکے آگ بجھائی۔ واقعے میں 2 بچوں سمیت تین افراد جھلس کر زخمی ہو گئے، جن میں 10 سالہ حسین ، 12 سالہ بنیامین اور 40 سالہ جہانزیب خان شامل ہیں ، جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
Load Next Story