امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری لیبیا چھوڑنے کی ہدایت
امریکی شہریوں کو اغوا کیا جا سکتا ہے یا ان پر جان لیوا حملے کئے جا سکتے ہیں، امریکی دفتر خارجہ
QUETTA:
امریکا نے کشیدہ صورت حال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو فوری طورپر لیبیا چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔
امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ٹریول وارننگ میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا خدشہ ہے کہ امریکی شہریوں اور این جی اوز سے تعلق رکھنے والے افراد کو اغوا کیا جا سکتا ہے یا ان پر جان لیوا حملے کئے جا سکتے ہیں۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں طرابلس میں موجود امریکی سفارتی عملے کی تعداد بھی کم کرتے ہوئے صرف ہنگامی صورت حال پر کام کرنے والے عملے کو رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے وہ لیبیا میں رہتے ہوئے خبردار رہیں اور جلد ازجلد لیبیا سے نکل جائیں۔
واضح رہے کہ امریکا نے ایک ہزار فوجیوں کے ہمراہ بحری بیڑہ لیبیا کے ساحل کی طرف روانہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل لیبیا کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر امریکا نے اپنے میرینز کو اٹلی روانہ کیا تھا۔ لیبیا میں معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمہ کے بعد سےعسکری گروپوں کی باہمی لڑائیاں جاری ہیں اور بد امنی روکنے میں نہیں آ رہی ہے۔