کراچی کاغذات نامزدگی پر پی ٹی آئی امیدواروں کی اپیلیں مسترد آر او کا فیصلہ برقرار
عالمگیر خان کے کاغذات نامزدگی ٹیکس نادہندہ اور مسرور سیال کے ایف بی آر نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کیے گئے
الیکشن ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے عالمگیر خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے آر او کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔
حلقہ این اے 236 سے پی ٹی آئی کے امیدوار اور سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور حلقہ این اے 230 اور حلقہ این اے 231 پر امیدوار مسرور سیال کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت الیکشن ٹریبونل میں ہوئی، جسے ٹریبونل نے مسترد کردیا۔
الیکشن ٹریبونل نے عالمگیر خان کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ریٹرننگ افسر نے عالمگیر خان کے کاغذات نامزدگی ٹیکس نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسترد کیے تھے۔
اسی طرح الیکشن ٹریبونل نے حلقہ این اے 230 اور این اے 231 پر امیدوار مسرور سیال کی اپیلیں بھی مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسران کا فیصلہ برقرار رکھا۔ ریٹرننگ افسر نے ایف بی آر نادہندہ ہونے کی بنیاد پر مسرور سیال کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے۔