عمران فاروق قتل کیس میں اپنی قانونی ذمے داریاں پوری کریں گے چوہدری نثار علی
عمران فاروق قتل کیس سے متعلق برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ کی برطانوی ہائی کمشنر سےگفتگو
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان اپنی قانونی ذمے داریاں پوری کرےگا جبکہ اس سلسلے میں برطانوی تعاون کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی جس میں ان کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کے معاملے کو اٹھایا گیا، برطانوی ہائی کمشنرنے وزیرداخلہ سے کہا کہ عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان کو برطانیہ کی مدد کرنا ہوگی جس پر چوہدری نثار نے انہیں یقین دلایا کہ پاکستان اس سلسلے میں اپنی تمام قانونی ذمے داریاں پوری کرے گا۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کیس سے متعلق برطانوی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ ہائی کمشنر نے چوہدری نثار کو انٹرنل سیکیورٹی پالیسی پر مدد دینے کی بھی پیش کش کی۔
واضح رہے کہ عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں ان کے گھر کے قریب قتل کیا گیا تھا جس کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ کیس سے متعلق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے دو نامزد ملزمان محسن علی سید اور کاشف خان کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے پاکستان سے بھی مدد کی اپیل کی ہے۔