عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 186900 روپے کی سطح پر آگئی۔

دس گرام سونے کی قیمت 857روپے کے اضافے سے 186900 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7ڈالر کے اضافے سے 2065ڈالر کی سطح پر آگئی۔


اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000روپے کے اضافے سے 218000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے کے اضافے سے 186900 روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2660 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2280.52روپے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story