فلم انیمل کے اداکارنے خودکشی کرنیوالی لڑکی کو بچالیا ویڈیو وائرل
فلم 'انیمل' کے اداکار نے جیسے ہی لڑکی کے قریب آنے کی کوشش کی تو لڑکی نے چھت سے چھلانگ لگا دی
بالی ووڈ کی بلاک بسٹر ایکشن فلم 'انیمل' کے اداکار کی وہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہوں نے اپنی جان پر کھیل کر خودکشی کرنے والی ایک نوجوان لڑکی کو بچایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایکشن فلم 'انیمل' میں رنبیر کپور کے کزن کا کردار ادا کرنے والے اداکار منجوت سنگھ نے سال 2019 میں ایک لڑکی کی جان بچائی تھی جس نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی تھی۔
اداکار کی یہ ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلڈنگ کی چھت سے چھلانگ لگانے والی لڑکی کو بچایا۔
منجوت سنگھ نے اپنی وائرل ویڈیو کے حوالے سے بھارتی میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا تو سب لوگ خوفزدہ تھے کیونکہ وہ لڑکی کسی کو بھی اپنے قریب نہیں آنے دے رہی تھی اور جو بھی اُس کے پاس جاننے کی کوشش کرتا تو وہ چھت سے چھلانگ لگانے کی دھمکی دے رہی تھی۔
مزید پڑھیں: فلم 'انیمل' میں بوبی دیول کو مسلمان کردار میں کیوں دِکھایا؟ وجہ سامنے آگئی
اُنہوں نے کہا کہ میں نے لڑکی سے بات چیت کرنا شروع کی اور پوچھا کہ وہ اتنا بڑا قدم کیوں اُٹھا رہی ہے جس پر لڑکی نے کہا کہ اُس کا اپنی ماں کے ساتھ جھگڑا ہوا ہے۔
اداکار نے کہا کہ لڑکی کی بات سُن کر جیسے ہی میں لڑکی کے قریب گیا تو اُس نے چھلانگ لگا دی لیکن میں خوش قسمتی سے اُس لڑکی کو زندہ بچانے میں کامیاب ہوا۔