چینی جو نہ کریں کم ہے اب ایک چینی نے سوٹ کیس والی موٹر سائیکل ہی بنا ڈالی

12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے یہ موٹر سائیکل 37 میل تک کا سفر طے کرسکتی ہے اور بیک وقت 2 مسافروں کو بھی لے جاسکتی ہے

جارج ہوجانے والی لیتھیم بیٹریوں سے چلنے والی اس سوٹ کیس موٹر سائیکل میں عام سوٹ کیس جتنے کپڑے رکھے جاسکتے ہیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز

کبھی آپ نے ایسا سوٹ کیس دیکھا ہے جو سامان رکھنے کے ساتھ سواری کا کام بھی دے سکے، ہوگئے نہ حیران مگر جناب یہ کمال ایک چینی نے کر دکھایا ہے۔


چین کے صوبہ ہنان کے رہنے والے لیانگ نامی چینی نے 10 سال کی طویل محنت کے بعد پیچھے دو اور آگے ایک پہیے والی ایسی سوٹ کیس موٹر سائیکل تیار کی ہے جو 12 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے 37 میل تک کا سفر طے کرسکتی ہے اور یہ بیک وقت 2 مسافروں کو بھی لے جاسکتی ہے۔ جارج ہوجانے والی لیتھیم بیٹریوں سے چلنے والی اس سوٹ کیس موٹر سائیکل میں عام سوٹ کیس جتنے کپڑے رکھے جاسکتے ہیں اور جب اس میں کچھ نہ رکھا ہو تو اس کا وزن صرف ساڑھے 7 کلو ہوتا ہے۔
Load Next Story