جلیل عباس جیلانی امریکا میں پاکستانی سفیر کے ساتھ جمیکا میں ہائی کمشنر بھی تعینات

پاكستانی ہائی كمشنر كی حیثیت سے دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات كو فروغ دینے کی جدوجہد جاری رکھوں گا، جلیل عباس جیلانی

پاكستانی ہائی كمشنر كی حیثیت سے دوطرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات كو فروغ دینے کی جدوجہد جاری رکھوں گا، جلیل عباس جیلانی فوٹو: فائل

حکومت نے امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کو بیک وقت جمیكا میں پاكستانی ہائی كمشنر كی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں۔


پاكستانی سفارت خانے كی جانب سے جاری بیان كے مطابق جلیل عباس جیلانی نے دارالحکومت كنگسٹن میں جمیكا كے گورنر جنرل سرپیٹرک ایلن سے ملاقات کی اور انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش كیں۔ پاكستانی ہائی كمشنر جلیل عباس جیلانی نے صدر ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور پاكستانی حكومت وعوام كی جانب سے جمیكا كے گورنر جنرل، حكومت اور جمیكا كے عوام سے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم كا اظہار كیا كہ جمیكا میں پاكستانی ہائی كمشنر كی حیثیت سے تعیناتی كے دوران وہ دونوں ملكوں كے درمیان دو طرفہ سیاسی اور اقتصادی تعلقات كو فروغ اور دوستانہ تعلقات كو مزید مستحكم كرنے كے لئے جدوجہد جاری ركھیں گے۔

اس موقع پر جمیكا كے گورنر جنرل پیٹر ایلن نے ہائی كمشنر جلیل عباس جیلانی اور حكومت پاکستانی كو اپنی مكمل حمایت اور تعاون كا یقین دلایا۔
Load Next Story