کورونا کے ایک نئے ویرینٹ JN1 کے 4 کیس رپورٹ
نیا ویرینٹ اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے جبکہ متاثرہ افراد بغیر کسی پیچیدگی کے صحتیاب ہو چکے ہیں، محکمہ صحت
محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے ایک نئے ویرینٹ (جے این ون) کے 4 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نیا ویرینٹ اومیکرون کا ذیلی وائرس ہے جبکہ تمام متاثرہ افراد میں نئے کورونا ویرینٹ کی ہلکی علامات تھیں اور وہ بغیر کسی پیچیدگی کے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
وزیر صحت ڈاکر ندیم جان کے مطابق صورت حال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جبکہ بیماریوں کی نگرانی کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز، قومی و صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز، لیبز مکمل فعال اور چوکس ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انٹر نیشنل اییرپورٹس تمام داخلی اور خارجی راستوں پر اسکریننگ کا موثر نظام موجود ہے، بارڈرہیلتھ سروسز کا داراہ انٹر نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عملدرآمد کر رہا ہے جبکہ وفاق اور صوبے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔