سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنےوالےاداکاربن گئے
سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بالی ووڈ کے پہلے اداکار بن گئے۔
سلمان خان نے 8 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے کے بعد بالی ووڈ کے پہلے اداکار بن گئے، دوسرے نمبرپر اکشے کمار کا نام موجود ہے، انہوں نےاس سال 7.5 کروڑکا ٹیکس ایڈوانس میں ہی ادا کردیا ، جبکہ شاہ رخ خان 5 کروڑکا ٹیکس ادا کریں گے، عامرخان اپنےٹی وی پروگرام کی مقبولیت کے باعث 3.25 کروڑ ٹیکس ادا کریں گے جبکہ سیف علی خان نے 3 کروڑ ٹیکس ادا کردیا۔