پاکستان میں بھارتی فلموں کا کریز ختم ہوچکا سنگیتا

لوگ پاکستانی فلم دیکھا چاہتے ہیں، سنجیدگی سے معیاری فلمسازی پر توجہ دینی ہوگی، سنگیتا

لوگ پاکستانی فلم دیکھا چاہتے ہیں، سنجیدگی سے معیاری فلمسازی پر توجہ دینی ہوگی، سنگیتا فوٹو: فائل

پاکستان کی فلم انڈسٹری کا خراب دور اب ختم ہوچکا ہے غلطیوں سے ہی سیکھنے کا موقع ملتا ہے ہم نے غلطیوں سے بہت کچھ سیکھ لیا ہے اور ان ان کو دہرانے کی گنجائش موجود نہیں۔


پاکستان میں اب بھارتی فلموں کا کریز ختم ہوچکا، گزشتہ کئی ماہ سے ریلیز ہونے والے کسی بھی بھارتی فلم نے باکس آفس پر کامیابی حاصل نہیں کیونکہ وہ ہمارے عوام کے مزاح کے مطابق نہیں ہیں بھارتی فلموں کی پے در پے ناکامی نے ثابت کردیا کہ اب ہمارے عوام بھارتی فلمیں نہیں دیکھنا چاہتے وہ اپنے ملک میں بنائی جانے والی فلمیں دیکھنا چاہتے ہیں اب ہمیں سنجیدگی کے ساتھ معیاری فلمسازی پر توجہ دینا ہوگی، یہ بات فلم انڈسٹری کی سینئر ادکارہ وہدایتکارہ سنگیتا نے ایک انٹرویو میں کہی۔

انھوں نے کہا کہ بھارتی فلموں نے ہماری فلم انڈسٹری کا جتنا نقصان پہنچایا اس کے بعد ہمارے نوجوانوں نے اپنی فلم انڈسٹری کو ترقی اور فروغ دینے کے لیے جدوجہد شروع کی ہے اور پاکستانی فلموں کی کامیابی کا سفر جو شروع ہوا ہے اسے اسی کامیابی سے جاری رکھنے کی کوشش کرنی چاہیئے، انھوں نے کہا وہ جلد اپنی نئی فلم کا آغاز کریں گی جس کی تیاریاں جاری ہیں فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو بھی چاہیئے کہ وہ پاکستان میں اچھی اور معیاری فلم بنانے کے لیے آگے آئیں اور فلم انڈسٹری کو ایک بار پھر بہترین فلموں کا مرکز بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
Load Next Story