تاجروں نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج مہم کا اعلان کر دیا
پیر کو پہلے مرحلے میں جوبلی مارکیٹ کے باہر دیے جانیوالے دھرنے میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائیگا،تاجر رہنما
سندھ تاجر اتحادنے کے الیکٹرک اور اندرون سندھ بجلی کی فراہمی کی ذمے دار کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلیے دیے گئے72گھنٹے کے الٹی میٹم کا وقت گزر جانے کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہ ہونے پر پیر2جون سے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
پہلے مرحلے میں کراچی کی جوبلی مارکیٹ کے باہرپیر کی شام4بجے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا جائے گا جبکہ اس مظاہرے میں آئندہ کے لائحہ عمل اور بجلی کے بلز کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائے گا، اس بات کا اعلان سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ نے جمعہ کو اتحاد کے مرکزی دفتر میں منعقدہ ہنگامی اجلاس کے دوران کیا، اس موقع پراتحاد کے رہنماؤں محمد کاشف صابرانی،حبیب شیخ، اسماعیل لالپوریہ،سلیم میمن، سلیم راجپوت، محمد ارشد، حسین قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس میں کے الیکٹرک اور اندرون سندھ بجلی کی فراہمی کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے بے حسی اور 72 گھنٹوں کے الٹی میٹم دیے جانے کے باوجود لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں کسی قسم کی کمی نہ کیے جانے پر احتجاج کیا گیا، اس موقع پر تاجروں نے ان بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں اور حکمرانوں کو اس بحران کا ذمے دار قرار دیتے ہوئے تحریک کے آغاز کا اعلان کیا، جمیل احمد پراچہ نے سیاسی و مذہبی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ کراچی سمیت سندھ بھر میں معیشت کی تباہی کے ذمے دار کے الیکٹرک اور دیگر بجلی کی فراہمی کی کمپنیوں کی جانب سے کیے جانے والے ملک دشمن اقدام پر آواز بلند کریں۔