ٹی ٹوئنٹی وارم اپ میچ انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

واضح رہے کہ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے 13،13 کھلاڑی کھیل رہے تھے

انگلینڈ کے کھلاڑی لیوک رائٹ نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے فوٹو فائل

ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سے شکست دے دی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی کے وارم اپ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کی ٹیم 19.3 اووز میں 111 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، لیوک رائٹ نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے، لیفٹ آرم اسپنر ڈینی بِرگس نے محمد حفیظ کو 0 اور عمران نذیر کو 14 رنز پر آئوٹ کیا جبکہ ناصر جمشید 16 ،اسد شفیق 20 اورشاہدآفریدی نے 5 رنز بنائے۔


پاکستان کی ٹیم نے مقررہ 20 اووز میں صرف 96 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، سعید اجمل نے 4، رضا حسن 2 ، یاسر عرفات نے 2 جبکہ محمد سمیع نے ایک وکٹ لی، شاہد آفریدی نے چار ، عبدالرزاق اور شعیب ملک نے 1،1 اوور کرایا تاہم کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

واضح رہے کہ اس میچ میں دونوں ٹیموں کے 13،13 کھلاڑی کھیل رہے تھے۔

Recommended Stories

Load Next Story