کورونا کے نئے ویریئنٹ کے حوالے سے محکمہ صحت سندھ نے ہدایت نامہ جاری کردیا
ڈی جی صحت سندھ کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں ضروری اقدامات کی تاکید کی گئی ہے
محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے ملک بھر میں کورونا ویریئنٹ کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام ڈی ایچ اوز اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو کوویڈ-19 کے نئے ویریئنٹ سے متعلق اقدامات کی ہدایت کردی۔
ڈی جی صحت کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ متاثرہ افراد کے ساتھ منسلک افراد کی نشان دہی کرکے آئسولیٹ کیا جائے،کوویڈ کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچاؤ کے لیے متاثرہ افراد سے منسلک لوگوں کے ٹیسٹ کروائیں اور سیلف آئسولیشن اختیار کریں۔
ہدایت نامے میں تمام ڈی ایچ کیوز اور ٹی ایچ کیوز میں کوویڈ-19 وارڈز قائم کرنے ممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لیے کوویڈ-19 سے متاثرہ افراد کو آئسولیٹ کرنے اور بالخصوص کوویڈ-19 کی شدیدعلامات والے افراد کو مناسب علاج کی سہولت فراہم کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
ڈی جی صحت نے کہا ہے کہ تمام ہسپتالوں میں بیڈز، طبی سہولیات اور وسائل یقینی بنائیں جائیں اور خاص طور پر متاثرہ علاقوں میں ویکسینیشن کا عمل تیز کردیا جائے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ کوویڈ-19 سے متعلق مستند ذرائع کی خبریں دی جائیں اور جھوٹی خبروں کا تدارک کیا جائیں، وائرس کا پھیلاؤ، نئے کیسز کی تشخیص کی نگرانی مربوط سرویلنس نظام کے تحت کیا جائے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے فیس ماسک کا استعمال کریں اور ممکنہ علامات والے شخص سے ملتے وقت فاصلہ رکھیں اور ہاتھ اچھی طرح دھوئیں۔