فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کے الزام میں ہیڈ محررسمیت دو پولیس اہلکار گرفتار

گرفتار پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے سی آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے

—فائل فوٹو

فریئر پولیس نے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور بھتہ وصول کرنے کے الزام میں سابق ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

فریئر پولیس نے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی اور وہاں سے بھتہ وصول کرنے کے الزام میں سابق ہیڈ محرر اور ایک پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے سرکار کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 12 سال 2024 بجرم دفعات 385 اور 384 چونتیس کے تحت درج کرلیا۔


مدعی مقدمہ انسپکٹر حاجی احمد کی مدعیت میں درج کیے جانے والے مقدمے میں انھوں نے بیان دیا ہے کہ وہ تھانے میں موجود تھے کہ انھیں مخبر نے اطلاع دی کہ تھانہ فریئر کے ہیڈ محرر ہیڈ کانسٹیبل مظہر اور پولیس اہلکار سہیل علاقے میں چلنے والے فحاشی کے اڈوں کی سرپرستی کرتے ہیں اور اس کے عوض بھتہ وصول کرتے ہیں۔

اس اطلاع پر ایس ایچ او فریئر کو آگاہ کیا اور بعدازاں دونوں پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انھیں گرفتار کرلیا گیا ، درج کیے جانے والا مقدمہ تفتیش کے لیے ایس آئی یو (سی آئی اے) کے حوالے کر دیا گیاہے۔

 
Load Next Story