9 مئی کے 12 مقدمات میں عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ منظور
راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے اسے منظور نہیں کیا
9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا جوڈیشل ریمانڈ مںظور کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں قائم اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کے خلاف نومئی کے حوالے سے درج بارہ مقدمات کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا خارج کرتے ہوئے ان مقدمات میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا۔
راولپنڈی پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے اسے منظور نہیں کیا۔
بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ان کے وکیل ایڈووکیٹ ملک فیصل اور سردار شہباز کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں کی۔