گزشتہ ہفتے شام میں خودکش حملہ کرنے والاامریکی شہری تھا امریکی محکمہ خارجہ کی تصدیق
خودکش حملہ آور کا نام اصل منیر محمد ابو صلحہ تھا لیکن شام میں اس نے ابو ہریرہ الاآمریکی نام اختیار کر رکھا تھا۔
NAUSHEHRO FEROZE:
امریکی محکمۂ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ ہفتے شام میں ایک خودکش حملہ کرنے والا شخص امریکی شہری تھا۔
محکمۂ خارجہ کی ترجمان جین ساقی کے مطابق شام میں بشار الاسد حکومت کے خلاف برسرپیکار القاعدہ کی ذیلی تنظیم ''النصرہ فرنٹ'' کی جانب سے گزشتہ اتوار کو کئے گئے 4 خودکش حملوں میں سے ایک امریکی شہری نے ہی کیا۔ اس شخص کا نام منیر محمد ابو صلحہ تھا۔ یہ شخص ریاست فلوریڈا میں پلا بڑھا تھا اور گزشتہ برس اس نے شام کا رخ کیا تھا۔ یہ شخص ابو ہریرہ الاآمریکی نام اختیار کرکے لڑ رہا تھا اور اس کی شام میں موجودگی کے بارے میں امریکا مکمل طور پر باخبر بھی تھا ۔
واضح رہے کہ اس نے 25 مئی کو شام کے صوبہ عدلیب میں 'النصرہ فرنٹ'' خود کش حملہ کیا تھا۔ بعد میں تنظیم نے اس کی وڈیو بھی جاری کی تھی۔