بھارت اور افغانستان زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز اُٹھے

پاکستان میں بھی لاہور جب کہ آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

پاکستان میں بھی لاہور جب کہ آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، فوٹو: فائل

افغانستان میں 6.3 اور بھارت میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے بدخشاں اور ہندوکش کے علاقے متاثر ہوئے جب کہ دہلی اور اس کے ملحقہ علاقے بھی لرز اُٹھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں 213 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔ زمین کی سطح سے اتنی گہرائی میں ہونے کی وجہ سے عمارتوں کا زیادہ نقصان نہیں ہوا اور کسی جانی نقصان کی بھی اطلاع نہیں۔

افغانستان میں زلزلے سے بدخشاں اور ہندوکش کے علاقے میں شہری گھروں سے نکل آئے اور کھلے میدان میں پناہ لی۔


یہ خبر پڑھیں : اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بھارت میں زلزلے کے جھٹکے شمالی علاقوں میں محسوس کیے گئے جہاں شدت 6.1 تھی۔ دارالحکومت دہلی اور اس سے ملحقہ علاقے زیادہ متاثر ہوئے تاہم کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔

پاکستان میں بھی لاہور اور کشمیر کے کچھ حصوں میں بھی کم شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 
Load Next Story