پہلا ٹی20 قومی ٹیم کی پلئینگ الیون کا اعلان

شاہین کی کپتانی کا پہلا امتحان، کیویز کیخلاف 2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو

شاہین کی کپتانی کا پہلا امتحان، کیویز کیخلاف 2 کھلاڑیوں کا ڈیبیو (فوٹو: کرک انفو)

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی20 میچ کیلئے قومی ٹیم کی پلئینگ الیون کا اعلان ہوگیا۔

اکلینڈ میں شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ کیلئے پاکستان کی جانب سے 2 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جبکہ شاہین آفریدی پہلی بار قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

محمد بطور بیٹر پلئینگ الیون کا حصہ ہوں گے جبکہ نوجوان اعظم خان کو وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر کھلایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی خراب فارم پر کپتان شاہین کا بیان بھی سامنے آگیا


آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی تیاریوں کے سلسلے میں 5 ٹی20 میچز کی سیریز شیڈول کی گئی ہے۔

قومی ٹیم کی پلئینگ الیون:

کپتان شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افٹخار احمد، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، حارث روف، عباس آفریدی بھی ایکشن میں ہوں گے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین میچ 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا۔
Load Next Story