اسلام آباد گستاخانہ فلم کے خلاف وکلا نے احتجاجی ریلی نکالی

وکلاء نمائندوں نے امریکی سفارتخانے میں جاکرگستاخانہ فلم کیخلاف مذمتی واحتجاجی قراردادپیش کی

وکلاء نمائندوں نے امریکی سفارتخانے میں جاکرگستاخانہ فلم کیخلاف مذمتی واحتجاجی قراردادپیش کی. فوٹو ایکسپریس

BIRMINGHAM:
امریکہ میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف وکلا نے ریلی نکالی اورامریکی سفارت خانے کو احتجاجی قرارداد پیش کی۔

وکلانمائندوں نے امریکی سفارت خانے جاکرگستاخانہ فلم کے خلاف مذمتی واحتجاجی قرارداد پیش کی، ان کا موقف تھا کہ اسلام کے خلاف کسی بھی توہین آمیز مواد کوہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، امریکی حکومت فلم بنانے والے شخص کو فوری گرفتارکرکے سخت سے سخت سزادے۔


ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد کے وکلانے احتجاجی مارچ ڈسٹرکٹ کورٹ ایف ایٹ سے شروع کیا اور تمام رکاوٹیں عبورکرتے ہوئے ڈپلومیٹک انکلیو پہنچے، جہاں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، وکلانے رکاوٹوں کے باوجود ڈپلومیٹک انکلیو کا گیٹ توڑڈالا اوراندرداخل ہوگئے ۔

وکلا کی ریلی کو مصری سفارت خانے کے باہر روک لیا گیا تھابعد ازاں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد وکلاکے نمائندوں کو امریکی سفارت خانے کے اندرجانے کی اجازت دی گئی۔

 

Recommended Stories

Load Next Story