اقرا کا خاکہ بنانے پر یاسر حسین کی مداح پر کیس کروانے کی دھمکی

اگر آپ کو مداحوں سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو اپنی بیوی کو ڈراموں میں کام کروانا بند کردیں، صارفین کا یاسر حسین کو جواب

یاسر حسین اپنی بیوی اقرا عزیز کا خاکہ دیکھ کر آگ بگولا ہوگئے : فوٹو : ویب ڈیسک

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار یاسر حسین نے اُن کی اہلیہ و اداکارہ اقرا عزیز کا خاکہ بنانے والے مداح کو دھمکی دے دی۔

یاسر حسین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام کی اسٹوری میں اپنی اہلیہ اقرا عزیز کا خاکہ شیئر کیا جوکہ کسی مداح نے بنایا تھا، اس خاکے پر ردعمل دیتے ہوئے پہلے تو اداکار نے مداح کی کوشش کی تعریف کی اور پھر مداح کو دھمکی بھی دی۔

اداکار نے کہا کہ 'بیٹا شکریہ! اچھی کوشش ہے، بس آئندہ آپ نے میری بیوی کی تصویر نہیں بنانی، اگر آپ نے دوبارہ میری بیوی کی تصویر بنائی تو بات کیس تک چلی جائے گی'۔








View this post on Instagram


A post shared by Niche Lifestyle (@nichelifestyle)






مداح کی جانب سے بنائے گئے خاکے پر اقرا عزیز کا کوئی ردعمل نہیں آیا، تاہم یاسر حسین کی مداح کو دی گئی دھمکی پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔

کچھ صارفین نے کہا کہ یہ خاکہ اقرا عزیز کا نہیں لگ رہا ہے، اس لیے یاسر حسین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ کچھ صارفین نے یاسر حسین کے رویے پر تنقید بھی کی۔

ایک صارف نے یاسر حسین کو پاگل قرار دیتے ہوئے کہا کہ "اگر آپ کو مداحوں سے اتنا ہی مسئلہ ہے تو اپنی بیوی کو ڈراموں میں کام کروانا بند کردیں، پھر آپ کیس کرواتے ہوئے بھی اچھے لگیں گے، ورنہ مداح تو دو روپے کے عید کارڈز پر بھی آپ کی بیوی کی تصویر بنائیں گے"۔

Load Next Story