تحریک انصاف اور پی ٹی آئی نظریاتی کے مابین 11 نکاتی معاہدہ سامنے آ گیا

شیر افضل مروت نے معاہدہ شیئر کردیا جس پر اختر اقبال ڈار کے دستخط موجود ہیں

فوٹو: ایکسپریس ویب

تحریک انصاف اور پی ٹی آئی نظریاتی کے مابین 11 نکاتی معاہدہ منظر عام پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان معاہدہ 30 دسمبر 2023 کو طے پایا تھا، جسے معروف قانون دان اور تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے شیئر کیا۔


شیر افضل مروت کی جانب سے شیئر کردہ معاہدے کے تحت پی ٹی آئی اور تحریک انصاف نظریاتی کے درمیان معاہدے کے تحت 7 صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ بھی ہوئی تھی۔

دونوں جماعتوں کے درمیان معاہدے میں یہ بھی ذکر ہے کہ اگر موجودہ صورتحال میں بلے کا انتخابی نشان نہیں ملتا تو پی ٹی آئی کے امیدوار بلے باز کے نشان پر ہی ٹکٹ جمع کرا کے الیکشن لڑیں گے جبکہ دونوں جماعتوں کیلیے عمران خان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔

معاہدے پر مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار کے دستخط بھی موجود ہیں اور دونوں جماعتوں کے درمیان یہ بھی طے ہوا ہے کہ پارٹی چیئرمین کو تحریک انصاف سینیٹر کی نشست دے گی۔
Load Next Story