کانسرٹ میں شرکت سے چند گھنٹے قبل گلوکارہ دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

پرابھا اترے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، بھارتی میڈیا

فوٹو: فائل

بھارتی گلوکارہ پرابھا اترے کانسرٹ میں شرکت سے چند گھنٹے قبل دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف کلاسیکل گلوکارہ پرابھا اترے 92 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔ انہوں نے آج ممبئی میں ایک کانسرٹ میں شرکت کرنا تھی۔


رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پرابھا اترے کو ہفتہ کی صبح دل کا دورہ پڑا، انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی دم توڑ گئیں۔

پرابھا اترے بھارت میں کلاسیکل موسیقی کا بڑا نام تھیں، بھارتی حکومت نے پربھا اترے کو اُن کی خدمات پر پدم شری، پدم بھوشن اور پدم وبھوشن کے اعزازات سے نوازا تھا۔

پربھا اترے کی موت نے موسیقی کی دنیا کو غمزدہ کردیا ہے جو پہلے ہی چند روز قبل کلاسیکی موسیقار استاد راشد خان کی وفات پر سوگوار تھی۔
Load Next Story