جمعہ کو’’یوم عشق رسول‘‘ منایا جائے گا اورملک میں عام تعطیل ہوگی وزیراعظم

حکومت گستاخانہ فلم پر واضح موقف دے جو عوام کی توقعات کے عین مطابق ہو

وفاقی وزرا نے اجلاس کے دوران کہاکہ متنازع فلم بنانے پر امریکا سے احتجاج اور امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے۔ فوٹو اے ایف پی

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نےگستاخانہ فلم کو عالم اسلام کے خلاف سازش قراردیتے ہوئے جمعہ کو''یوم عشق رسول''منانے اورملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس کومؤخرکرکے امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے حوالے سے خصوصی اجلاس میں تبدیل کردیا گیا.


وفاقی وزرا نے اجلاس کے دوران کہاکہ متنازع فلم بنانے پر امریکا سے احتجاج اور امریکی سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا جائے۔ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں گستاخانہ فلم کی شدید مذمت بھی کی گئی۔

اجلاس میں کراچی اور لاہورکے سانحات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی اورمرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

کابینہ کے خصوصی اجلاس میں گستاخانہ فلم کے حوالے سے پاکستانی عوام میں پائے جانے والے غم وغصے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ حکومت اس مسئلے کو ہر فورم پراٹھائے گی کیونکہ یہ عالم اسلام کے خلاف ایک سازش ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story