مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے خودکشی کرلی
بھارتی فوج کے کانسٹیبل نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی
مقبوضہ کشمیر میں نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے افسران کی دوڑیں لگ گئیں۔ جائے وقوعہ پر پہنچے تو وہاں ایک کانسٹیبل کی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔
لاش کے قریب ہی کانسٹیبل کی سرکاری رائفل بھی تھی۔ کانسٹیبل کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ اہلکار نے رائفل سے خود کو گولی ماری تھی۔
سینٹرل ریزورڈ پولیس فورس کے کانسٹیبل کے کمرے کی تلاشی لی گئی تاہم وہاں سے کوئی ایسے ثبوت نہیں ملے جس سے خودکشی کی وجہ کا تعین کیا جا سکتا ہو۔
بھارتی فوج کے ترجمان کے مطابق لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی شہر کے لیے روانہ کردیا گیا جب کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
واضح رہے کہ کم ہمتی، ذہنی دباؤ، افسران کے ہتک آمیز رویوں اور آپسی تنازعات کی وجہ سے بھارتی فوج میں خودکشی کے واقعات عام ہیں جس کے لیے وزارت دفاع نے ہولناک انکشافات سے بھرپور ایک انتباہی رپورٹ بھی جاری کی تھی۔