پرواز میں تاخیر پر مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ ماردیا ویڈیو وائرل

عملے کی شکایت پر مسافر کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی

بھارتی ایئرلائن کے عملے کی شکایت پر مسافر کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی

بھارت میں خراب موسم اور دھند کے باعث 13 گھنٹے تاخیر کا شکار ہونے والی پرواز کے مسافر نے غصے میں آکر پائلٹ کو تھپڑ جڑ دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ دہلی ایئرپورٹ پر گوا جانے والی ایئرلائن انڈیگو کے طیارے میں پیش آیا۔ موسم کی خرابی کے باعث طیارے کی پرواز بار بار تاخیر کا شکار تھی۔

جیسے ہی پائلٹ پرواز میں مزید تاخیر کا اعلان کرنے اپنے کیبن سے باہر آیا، ایک مسافر سیٹ سے اُٹھ کر لپکا اور پائلٹ کو ایک تھپڑ جڑ دیا۔ مسافر کی شناخت ساحل کٹاریہ کے نام سے ہوئی۔
Load Next Story