ترقیاتی منصوبوں کیلیے 3 کھرب 5 ارب 95 کروڑ روپے جاری
این ٹی ڈی سی اور پیپکو کیلیے19 ارب، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلیے41 ارب جاری
وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے مجموعی طور پر اب تک 3 کھرب 5 ارب 95 کروڑ 75 لاکھ کے فنڈز جاری کر دیے۔
پلاننگ کمیشن کے مطابق این ٹی ڈی سی، پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے 19 ارب، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے لیے 41 ارب، واٹر ریسورس ڈویژن کیلیے38 ارب67 کروڑ، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلیے 2 ارب 80 کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلیے ایک ارب 12 کروڑ، تخفیف غربت ڈویژن کیلیے 17 کروڑ 50 لاکھ، پلاننگ کمیشن کیلیے7 ارب 34 کروڑ، ریلویز ڈویژن کیلیے11 ارب 55 کروڑ، پٹرولیم ڈویژن کیلیے77 کروڑ 77 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلیے 5کروڑ 25 لاکھ، قومی تاریخی ورثہ ڈویژن کیلیے 25 کروڑ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلیے 3 ارب 17 کروڑ، نیشنل فوڈ سیکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلیے 3 ارب 9 کروڑ ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کیلیے ایک ارب70 کروڑ، لاجسٹک ڈویژن کیلیے 49 کروڑ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔