الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے انتخابی نشانات تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگئی ہوسکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہوسکے، الیکشن کمیشن

فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتخابی نشانات تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی عملے کو ہدایات جاری کردی ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابی نشان کی تبدیلی سے اس مرحلے پر اجتناب کریں اور اگر تبدیلی لازم ہو تو کمیشن سے اجازت لیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگئی ہوسکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہوسکے۔
Load Next Story