مسئلہ فلسطین حل ہونے پر اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں سعودی عرب

غزہ کی جنگ پورے خطے کیلیے خطرناک ہے اسے فوری بند ہونا چاہییے، سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل

سعودی عرب علاقائی امن کے لیے امریکا کے ساتھ ملکر کام کررہا ہے، سعودی وزیر خارجہ:فوٹو:سوشل میڈیا

سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے پینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ہوسکتا ہے۔ فلسطینوں کو امن مل جائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے علاقائی امن کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور یہ غزہ کے تناظر میں زیادہ متعلقہ ہے۔
Load Next Story