عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی تفصیلات جاری
قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر6 ہزار 31 سیاسی جماعتوں، 882 خواتین اور 4 خواجہ سرا امیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں جماعتی بنیاد اور آزاد حیثیت میں حصہ لینے والے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی تفصیلات جاری کردی۔
قومی اسمبلی کی نشستوں پر 3 ہزار 748 آزاد اور ایک ہزار 873 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ں حصہ لے رہے ہیں، صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 8 ہزار 537 آزاد اور 4 ہزار 158امیدوار سیاسی جماعتوں کے ٹکٹوں پر الیکشن لڑیں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 882 خواتین امیدوار میدان میں ہیں، جن میں قومی اسمبلی کے لیے 312 اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر 570 خواتین شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ انتخابات کے لیے ملک بھر میں 4 نشستوں پر خواجہ سرا بھی امیدوار ہیں جبکہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مجموعی طور پر 6 ہزار 31 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں۔
سیاسی جماعتوں کی نسبت تقریبا دو گنا آزاد امیدوار حصہ لے رہے ہیں، پنجاب اسمبلی کی نشستوں پر 6 ہزار 710، سندھ اسمبلی کی نشستوں پر 2 ہزار 878 امیدوار، خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشستوں پر ایک ہزار 834، بلوچستان اسمبلی کے لیے ایک ہزار 273 امیدوار میدان میں ہیں۔