سیلاب متاثرین کی ہرممکن مدد کی جائے گیشہبازشریف

سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرایا جارہا ہے۔

متاثرین سیلاب کی بحالی تک حکومت پنجاب چین سے نہیں بیٹھے گی ،شہبازشریف۔ فوٹو:اے پی پی

وزیراعلیٰ پنجاب شبہازشریف نے سیلاب کو مستقل کنٹرول کرنےکے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثا کے لئے پانچ پانچ لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا ہے ۔


شہبازشریف نےڈیرہ غازی خان میں فلڈ ریلیف کیمپ اورماڈرن چلڈرن ہوم کےدورے کے بعدمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک متاثرین مکمل طورپر بحال نہیں ہوتے حکومت پنجاب انہيں کھانا اور امداد فراہم کرتی رہے گی اوروہ انہیں آباد کرنےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے،سینئر مشیر سردار ذوالفقارکھوسہ ، دوست محمد کھوسہ اور وزیرزراعت احمد علی اولکھ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
Load Next Story