’’غیرملکی لیگز میں شرکت کرنی ہے تو پہلے ڈومیسٹک میں فٹنس ثابت کریں‘‘

ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر واضح شرط رکھ دی

ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں پر واضح شرط رکھ دی (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کے فیصلے کو فٹنس سے مشروط کردیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق فٹنس مسائل سے دوچار پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ، محمد حسنین اور احسان اللہ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں شرکت کے خواہشمند ہیں جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان متحدہ عرب امارات کی (آئی ایل ٹی) لیگ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ٹیم مینجمنٹ نے کھلاڑیوں دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ غیر ملکی لیگز میں شرکت کیلئے پہلے ڈومیسٹک میں پرفارم کریں بعدازاں این او سی جاری کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی لیگز کیلئے (این او سی) دینے کے معاملے پر حفیظ اور پلئیر آمنے سامنے آگئے


شاداب خان کی کلیئرنس اور دیگر تین فاسٹ بولرز کو این او سی دینے کیلئے بورڈ نے مینجمنٹ سے رائے طلب کی ہے۔

دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ کے پیغام کے بعد لیگ اسپنر شاداب خان پریذیڈینٹ ٹرافی کھیلنے کراچی پہنچ گئے ہیں البتہ کرکٹر غیر ملکی لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: محمد حفیظ کی ''عارضی'' ملازمت کا مستقل ہونا دشوار

واضح رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 19 جنوری سے شروع ہوگا، جس میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں کو شرکت کرنی ہے تاحال پی سی بی نے کسی بھی کھلاڑی کو این او سی جاری نہیں کیا گیا۔
Load Next Story