پاکستان اور ایران تحمل سے کام لیتے ہوئے سفارت کاری سے معاملات حل کریں افغان طالبان

پاکستان اور ایران آپس کے تنازعات کو سفارتی طور پر اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں، طالبان

پاکستان اور ایران آپس کے تنازعات کو سفارتی طور پر اور مذاکرات کے ذریعے حل کریں، طالبان

امارت اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں پیدا ہونے والی صورت حال پر پاکستان اور ایران سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق امارات اسلامیہ افغانستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ طویل مسلط کردہ جنگوں اور عدم استحکام کے بعد طالبان حکومت کے قیام سے خطے میں امن قائم ہوا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : پاکستان اور ایران خطے میں کشیدگی کے خواہشمندوں کے ہاتھوں کھلونا نہ بنیں؛ روس


ترجمان طالبان وزارت خارجہ نے کہا کہ تاہم اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والی کشیدگی اور حملے تشویش ناک ہیں جس نے خطے میں پھر سے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : امریکا کی پاکستان پر ایران کی جانب سے حملے کی مذمت

عبدالقہار بلخی نے کہا کہ دونوں پڑوسی ممالک سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتی ہے اور علاقائی استحکام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے تنازعات کو سفارتی ذرائع اور مذاکرات سے حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
Load Next Story