ایس ای سی پی دسمبر میں 2095 کمپنیاں رجسٹرڈ

نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 2ا رب60 کروڑ روپے ہے

نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 2ا رب60 کروڑ روپے ہے۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ماہ دسمبر میں 2095 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں۔

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے دسمبر 2023 میں 2095 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جس کے بعد کل رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 2 لاکھ 9604 ہوگئی۔ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 2ا رب60 کروڑ روپے ہے۔


یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے اور ایس ای سی پی میں معلومات کے تبادلے کا معاہدہ

ایس سی سی کے مطابق نئی کمپنیوں میں57 فیصد بطور پرائیویٹ لمیٹڈ رجسٹرڈ ہوئیں،41 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں ہیں، باقی دو فیصد میں پبلک لمیٹڈ (ان لسٹڈ)، غیر منافع بخش تنظیمیں، محدود پارٹنرشپ فرم اور غیر ملکی کمپنیاں شامل ہیں۔
Load Next Story