راولپنڈی شادی میں ہوائی فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی پولیس پر بھی فائرنگ

پولیس نے 13 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے اب تک 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا

فوٹو: فائل

تھانہ صادق آباد کی حدود میں شادی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان نے پولیس پر بھی فائرنگ کر دی۔

ایس ایس پی آپریشنز کامران اصغر کے مطابق پولیس نے 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اب تک 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمان سے بھاری ہتھیار برآمد کیے ہیں، موقع سے فرار ہونے والے 5 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج ہوا ہے۔
Load Next Story