آئی ایل ٹی20 کا آغاز پاکستانی اسٹارز جلد پہنچیں گے
ایونٹ میں شاہین شاہ آفریدی سمیت پاکستانی کرکٹرز بھی شرکت کریں گے، شائقین کو ان کی آمد کا انتظار ہے
آئی ایل ٹی20 سیزن 2کا آغاز ہوگیا جب کہ ایونٹ میں شاہین شاہ آفریدی سمیت پاکستانی کرکٹرز بھی شرکت کریں گے۔
آئی ایل ٹی20 سیزن 2 کا گزشتہ روز شارجہ میں آغاز ہوگیا جب کہ ایونٹ میں شاہین شاہ آفریدی سمیت پاکستانی کرکٹرز بھی شرکت کریں گے، شائقین کو ان کی آمد کا انتظار ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہین اور اعظم خان نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آخری میچ ہونے کے بعد پیر کو کرائسٹ چرچ سے دبئی روانہ ہوں گے، شاداب خان بھی ان کی ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کا ہی حصہ ہیں،چوتھے پاکستانی محمد عامر کی خدمات بھی اسی فرنچائز نے حاصل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی کا آئی ایل ٹی 20 ٹیم ڈیزرٹ وائپرز کے ساتھ 3 برس کا معاہدہ
ڈیزرٹ وائپرز پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان کو ہی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں بھی ذمہ داری سونپنے کا سوچ رہے تھے لیکن دستیابی کے معاملات کو ذہن میں رکھتے ہوئے کولن منرو کو کپتان مقرر کر دیا، عماد وسیم کوابوظبی نائٹ رائیڈرز نے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
منتظمین نے خصوصا شاہین شاہ آفریدی کی قدآور تصاویر یو اے ای کے کئی مقامات پر لگوائی ہیں، انھیں امید ہے کہ پاکستانی اسٹارز کی آمد لیگ کی رونقیں مزید بڑھائے گی۔