کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار حملے کا منصوبہ ساز گرفتار

دہشت گرد کمانڈر محمد علی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے

دہشت گرد کمانڈر محمد علی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے

پاکستان رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مطلوب دہشت گرد ملزم عبدالغفار عرف امجد عرف عرفان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم ٹی ٹی پی کے دہشت گرد کمانڈر محمد علی عرف مفتی خالد کا قریبی ساتھی ہے ۔اس کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔


ملزم نے 2011 میں اپنے ساتھیوں سے ملکر عبداللہ شاہ غازی مزار پر حملہ کا منصوبہ بنایا تھا۔ دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کرکے 2 اہلکاروں کو شہید کردیا تھا ۔ واقعے کے بعد ملزمان وزیرستان میں روپوش ہوگئے تھے۔

ملزم حال ہی میں کراچی آیا تھا اور دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
Load Next Story