کراچی میں اتوار کو مطلع جزوی آبر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان
شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 1.2 ڈگری گرگیا
شہر قائد میں اتوار کو مطلع جزوی آبر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔
ہفتے کو شہر کا مطلع بیشتر وقت جزوی ابرآلود رہا، صبح کے وقت کم سے کم پارہ 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ کمی سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں اگلے چند روز تک شہر پر غالب رہیں گی۔
شام کے اوقات میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بھی جزوی طورپر چل سکتی ہیں۔