ڈھاڈر میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

پولیس نے دونوں کی لاشوں کو ڈھاڈر کے سول اسپتال منتقل کردیا

—فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے ڈھاڈر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق بلوچستان کے علاقے دھاڈر ڈھونگ ایریا میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوئے، جن کی لاشوں کو امدادی ادارے کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔


پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جعفر خان کلوئی، ہزار خان کہیری کے ناموں سے ہوئی۔

 
Load Next Story