یوسف رضا گیلانی راجا پرویز اشرف اورامین فہیم کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے الطاف حسین
آصف علی زرداری دوست اور دشمن کی تمیز کریں تو یہ ان کے اور ان کی پارٹی کے لئے بہتر ہوگا، قائد ایم کیو ایم
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق وزرائے اعظم اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں یوسف رضا گیلانی، راجا پرویز اشرف اور مخدوم امین فہیم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔
لندن سے جاری بیان میں الطاف حسین نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے مقدمات بنائے جانے، ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے جانے اور ان میں سے بعض رہنماؤں پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والے رہنماؤں سے دلی ہمدردی کا اظہار کر تا ہوں۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہوئے ان سے برادرانہ اپیل کی کہ وہ دوست اور دشمن کی تمیز کریں تو یہ ان کے اور ان کی پارٹی کے لئے بہتر ہوگا۔
دوسری جانب الطاف حسین نے سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کو سیاسی انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کے انصاف پر بھروسہ رکھیں، اللہ تعالیٰ کے ہاں دیر ہے اندھیرنہیں اور سچ کا بول بالا ہوگا اور جھوٹوں کو عبرتناک شکست ہوگی۔ راجا پرویز اشرف نے قائد ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح آزمائش کے وقت مجھ جیسے ایک غریب ومتوسط طبقے کے سیاسی کارکن کی حوصلہ افزائی کی ہے اسے تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی انسداد بدعنوانی کی عدالت نے آج یوسف رضا گیلانی اور مخدوم امین فہیم کے17 جون کے لئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔