امریکا میں برفباری اور سرد موسم نے تباہی مچادی ہلاکتیں 83 ہوگئیں
امریکا کی 9 ریاستوں میں گزشتہ ہفتے سے جاری برفباری اور سرد ترین موسم نے تباہی مچادی
امریکا کی 9 ریاستوں میں برفباری، یخ بستہ ہواؤں اور جما دینے والی سردی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 83 ہوگئی۔
سی بی ایس نیوز کے مطابق امریکا کی 9 ریاستوں میں گزشتہ ہفتے سے جاری برفباری اور سرد ترین موسم نے ریاست ٹینیسی میں 19، اوریگون میں 16 جب کہ الینوائے، پنسلوانیا، مسیسیپی، واشنگٹن، کینٹکی، وسکونسن، نیویارک اور نیو جرسی میں 48 افراد کی جان لے لی۔
زیادہ تر ہلاکتیں سڑکوں پر پڑی برف کے باعث پھسلن سے گاڑیوں کے حادثات سے ہوئیں جب کہ درختوں اور ہورڈنگز کے گرنے سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔ بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور ٹریفک معطل ہے۔
ان ریاستوں کے اسپتال فلو، نزلہ، بخار، سینے اور پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا مریضوں سے بھر گئے جب کہ تعلیمی اور کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ شہریوں کو بلا ضرورت گھر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی تغیرات کی وجہ سے دنیا کو غیر معمولی اور غیر متوقع درجہ حرارت، بارش، سیلاب، برفباری، گرمی اور سردی کی لہر کا سامنا ہے جس سے دنیا بھر میں ہلاکتوں میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔