اسلام آباد میں بے روزگاری سے تنگ نوجوان کی زیروپوائنٹ پل سے لٹک کر خودکشی

عمر شہام پیشے کے اعتبار سے مستری تھا۔ اس سے قبل وہ دبئی بھی رہ چکا ہے۔

عمر شہام پیشے کے اعتبار سے مستری تھا۔ اس سے قبل وہ دبئی بھی رہ چکا ہے۔

اسلام آباد کے زیروپوائنٹ پل پر گزشتہ رات لٹکتی ہوئی لاش دیکھی گئی۔

تھانہ آبپارہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔


پولیس کے مطابق فیصل ایونیو پر پیدل چلنے والے افراد کے لیے قائم پل پر لٹکتی لاش 30 سالہ عمر شہام کی ہے جو آئی نائن ون مسلم کالونی کا رہائشی تھا۔

عمر شہام نے خودکشی کی ہے۔ اس کے والد نے پولیس کو بتایا کہ بے روزگاری کے سبب میرا بیٹا ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔وہ پیشے کے اعتبار سے مستری تھا۔ اس سے قبل وہ دبئی بھی رہ چکا ہے۔

پولیس کو ورثاء نے بتایا کہ اُسے پچپن میں سر پر چوٹ لگی تھی جس کے بعد سے وہ ذہنی طور پر اپ سیٹ رہتا تھا تاہم حالیہ بے روزگاری کے سب اس کا دماغی توازن زیادہ خراب ہوا۔
Load Next Story