زیادہ شراب پینے کے باعث گلین میکسویل اسپتال پہنچ گئے
اسپتال میں طبی معائنے کے بعد آل راؤنڈر اسی روز گھر بھی چلے گئے
آسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل ضرورت سے زیادہ شراب پینے کے سبب اسپتال داخل ہوگئے۔
کرک انفو کے مطابق ایڈیلیڈ میں جمعے کو رات دیر گئے پارٹی میں زیادہ شراب پینے کے باعث طبیعت بگڑنے پر گلین میکسویل کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
رائل ایڈیلیڈ اسپتال میں ڈاکٹروں نے گلین میکسویل کا معائنہ کیا جس کے بعد آل راؤنڈر اسی روز اسپتال سے گھر چلے گئے اور اگلے روز ٹی20 سیریز کے لیے لگائے گئے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہوئے۔
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں گلین میکسویل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز سے ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹار کی کپتانی سے استعفا بھی دیا ہے۔