عالمی بینک سماجی تحفظ کےمنصوبے کیلیے مزید42 کروڑ ڈالرفراہم کرے گا

ورلڈ بینک اورحکومت پاکستان نے سماجی تحفظ کے منصوبے اور پسماندہ طبقے کیلیے قرض فراہمی پروگرام کی منظوری دیدی

فوٹو : فائل

عالمی بینک نے سماجی تحفظ کے منصوبے کے لیے پاکستان کو ساڑھے 42 کروڑ ڈالر کی اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجے بنحسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیر کو وزارت خزانہ میں نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر سے ملاقات کی، اس موقع پر عالمی بینک اور حکومت پاکستان کے درمیان سماجی تحفظ کے لیے کرائسز سے نمٹنے کے لیے "کرسپ " پروگرام کی منظوری دی گئی۔

اس منصوبے کے لیے عالمی بینک نے 25 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ کرسپ پروگرام کا مقصد کرائسز کی صورت حال میں سماجی تحفظ بہتر بنانا ہے۔


اس موقع پر پسماندہ طبقہ کے لیے 17 کروڑ ڈالر کا آر اے ایم پروگرام بھی منظور ہو گیا، آر اے ایم پروگرام کے تحت پسماندہ طبقے کو چھوٹے قرض فراہم کیے جائیں گے۔

وزارت خزانہ اعلامیہ کے مطابق عالمی بینک کیلیے 25 کروڑمریکی ڈالر کی اضافی مالی اعانت سے جاری کرائسز ری سائلنٹ سوشل پروٹیکشن پروگرام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ پروگرام کا مقصد سماجی تحفظ کا ایسا نظام متعارف کروانا ہے جو غریب اور کمزور گھرانوں میں مستقبل کے کسی بھی بحران سے لچک پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

ملاقات میں مائیکرو کریڈٹ تک رسائی کو بڑھانے اور مائیکرو فنانس سیکٹر اور اس کے قرض دہندگان کی لچک کو بڑھانے میں مدد کے لیے ساڑھے سترہ کروڑ امریکی ڈالر مالیت کے "لچکدار اور قابل رسائی مائیکرو فنانس پروگرام(آر اے ایم) کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
Load Next Story