پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے قطر کے ساتھ معاہدوں پر دستخط

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اورترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے قطرکا کامیاب سرکاری دورہ کیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اورترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے قطرکا کامیاب سرکاری دورہ کیا۔ فوٹو: اے پی پی

پاکستان اور قطر کے درمیان قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانیوں کیلیے روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے ایک تاریخی اقدام میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل جواد سہراب ملک نے قطر کا کامیاب سرکاری دورہ کیا جس کے نتیجے میں قطر کی اہم کمپنیز کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔
Load Next Story