ٹی 20 ورلڈ کپ آسٹریلیا نےآئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

بہترین پرفارمنس پر شین واٹسن کو مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔

بہترین پرفارمنس پر شین واٹسن کو مین آف دی میچ کا خطاب دیا گیا۔ فوٹو: اے ایف پی

ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ بی کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نےآئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے۔ آئرلینڈ کی طرف سے اوبرائن 35 رنزبناکرنمایاں بیٹسمین رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے 3، ایم اے اسٹارک نے 2 جبکہ میکسویل اورہوگ نےایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔


جواب میں آسٹریلیاکی ٹیم نے 124 رنز کا ہدف 15.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ شین واٹسن نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

شین واٹسن کو ان کی بہترین پرفارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Recommended Stories

Load Next Story