گزشتہ 30 برس میں نواز شریف کی معاشی کارکردگی مخالفین سے بہتر رہی بلوم برگ

نواز شریف نے سیاسی حریفوں عمران خان کی پی ٹی آئی اور بلاول کی پیپلز پارٹی سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا، رپورٹ

(فوٹو : فائل)

معروف امریکی معاشی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گزشتہ تین دہائیوں میں نواز شریف نے اپنے مخالفین کے مقابلے میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

عالمی مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق سیاسی مخالفین کے مقابلے میں نواز شریف نے بہترین معاشی کارکردگی دکھائی، گزشتہ تین دہائیوں کے دوران نواز شریف نے بہترین انداز میں معیشت سنبھالی، سیاسی مخالفین کے مقابلے میں 30 سال میں نواز شریف کی معاشی کارکردگی بہترین رہی۔

بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ معاشی مشکلات کی درجہ بندی میں نواز شریف نے اپنے سیاسی حریفوں عمران خان کی جماعت پی ٹی آئی اور بلال بھٹو زرداری کی جماعت پیپلز پارٹی سے بہتر کارکردگی دکھائی۔


بلوم برگ کے مطابق 'مزری انڈیکس'میں مہنگائی، بے روزگاری اور دیگر معاشی مشکلات کو دیکھ کر کسی حکومت کی معاشی کارکردگی کا تجزیہ اور موازنہ کیا جاتا ہے، 1990ء سے اب تک کے ادوار میں سیاسی حکومتوں کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، عمران خان اب بھی مقبول سیاست دان ہیں لیکن جیل میں ہیں اور اب نواز شریف 8 فروری کو اقتدا ر کے لیے تیار دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اس وقت پاکستان کے مقبول ترین رہنما ہیں، بلوم برگ

بلوم برگ اکنامکس رپورٹ کے لکھاری انوک شکلہ کے مطابق انتخابات جیتنے والی کسی جماعت کے لئے آگے کا سفر آسان نہیں ہوگا، مہنگائی ریکارڈ بلندی پر ہے، بے روزگاری بڑھ چکی ہے، مہنگائی 30 فیصد کے قریب ہے، گزشتہ برس فارن ایکسچینج ریزروز انتہائی بری حالت میں تھے۔

تجزیہ کار کے مطابق پاکستان اس وقت آئی ایم ایف کے بیل آﺅٹ پیکج پر انحصار کررہا ہے، آنے والی حکومت کو عوام میں غیرمقبول پالیسیوں کو اختیار کرنا پڑ سکتا ہے، سبسڈیز کا خاتمہ اور ٹیکسوں میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے، رواں مالی سال میں آئی ایم ایف کو پاکستانی کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
Load Next Story