الیکشن کمیشن نے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے
یہ اقدام صاف شفاف اورمنصفانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن
الیکشن کمیشن نے ملک بھر کے بلدیاتی و کینٹ بورڈز کے ترقیاتی فنڈز منجمد کردیے۔
کمیشن نے انتخابات کی تکمیل تک سندھ،خیبرپختونخوا، بلوچستان اور کینٹ بورڈز کے بلدیاتی اداروں کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے روک دیا۔
الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق بلدیاتی ادارے صرف روزمرہ کے اموراور الیکشن تک صفائی ستھرائی کا کام کرینگے لیکن نئی اسکیم کا اجراء یا ٹینڈر نہیں کرسکتے۔ وہ ترقیاتی کام بھی جاری رہیں گے جن کا اعلان عام انتخابات کے شیڈول جاری ہونے سے قبل ہوا۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صاف شفاف اورمنصفانہ انتخابات یقینی بنانے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔