محسن نقوی کی پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری
محسن نقوی کو سابق چیئرمین ذکا اشرف کی جگہ بورڈ آف گورنرز میں شامل کیا گیا ہے
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے محسن نقوی کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کا رکن نامزد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزیراعظم پاکستان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کو سابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی جگہ بورڈ آف گورنرز میں شامل کیا گیا ہے۔
پی سی بی آئین 2014 کی شق ٹین ون ڈی کے تحت محسن نقوی کی نامزدگی کی گئی ہے۔ کرکٹ بورڈ کے پیٹرن وزیر اعظم کی ہدایت پر وزرات بین الصوبائی رابطہ کی طرف سے یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق سربراہ ذکا اشرف نے 20 جنوری کو اپنا استعفیٰ بجھوایا تھا۔ جس کو بائیس جنوری کو منظور کرنے کے بعد اسی دن سے ہی محسن نقوی کی بورڈ آف گورنرز میں نامزدگی کی گئی۔
روایت کے تحت وزیر اعظم کی طرف سے نامزد محسن نقوی کو ہی اگلے تین سال کے لیے کرکٹ بورڈ کا نیا سربراہ مقرر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی الیکشن کمشنر شاہ خاور بورڈ آف گورنرز کے باقی ارکان جس میں چار محکمے اور چار ریجنز کے نمائندے ہوں گے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔
الیکشن پراسس کا آغاز ہوگا اور آٹھ فروری کو عام انتخابات کے بعد پی سی بی کے الیکشن کمشنر شاہ خاور بورڈ آف گورنرز کی خصوصی میٹنگ بلائیں گے جس میں پی سی بی کے نئے سربراہ کا متفقہ طور پر تقرر کیا جائے گا۔
عام انتخابات کے بعد محسن نقوی نگران وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے اور وہ آئینی طور پر پی سی بی سربراہ بننے کے اہل ہوجائیں گے۔