کراچی میں بینکوں سے کیش نکالنے والوں کو لوٹنے والے گینگ کے دو کارندے گرفتار
گرفتار ملزمان سے دو پستول برآمد ہوئے ہیں، ملزمان نے کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، پولیس
گلشن اقبال میں ایس آئی یو پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بینکوں سے نقد لے کر جانے والے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کے دو کارندوں کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی ایس آئی یو عرفان سموں کا کہنا تھا کہ ایس آئی یو نے دونوں ملزمان کو گلشن اقبال میں ایرو کلب کے قریب سروس روڈ سے گرفتار کرلیا، جو بینکوں سے رقم لے کر نکلنے والے لوگوں سے اسلحے کے زور پر لوٹ مار کرتے تھے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کا ایک ساتھی بینکوں کے اندر سے کیش لے کر نکلنے والے شہریوں کی نشاندہی باہر بیٹھے اپنے ساتھیوں کو کرتا تھا جو مناسب مقام پر ان کو لوٹتے تھے۔
ایس آئی یو پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں ملزمان نے جوہرآباد، نیو کراچی، سہراب گوٹھ، ناگن چورنگی، گلشن اقبال، لانڈھی، سچل، کورنگی اور دیگر علاقوں میں کئی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اور گرفتار ملزمان سے دو پستول ملے ہیں۔